اداکارہ سے شادی،معروف بھارتی اداکار کا بڑا اعلان  

8 Jan, 2023 | 07:41 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بھارت کے  معروف اداکار و بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جے پی) کے رہنما نریش بابو نے ساتھی اداکارہ پاوترہ لوکیش سے چوتھی شادی کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  58 سالہ نریش بابو نے 3 شادیاں کر رکھی ہیں اور تیسری بیوی کو ابھی طلاق نہیں دی ہے جبکہ ان کے 3 بچے بھی ہیں۔نئے سال کے آغاز پر نریش بابو نے ساتھی اداکارہ پاوترہ لوکیش کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو مبارک باد دی اور  جلد شادی کرنے کا اعلان کیا۔

  دوسری جانب اداکار کی تیسری بیوی نے شوہر کی چوتھی شادی روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسی صورت نریش کو چوتھی شادی نہیں کرنے دوں گی۔

مزیدخبریں