خبردار! دوران گفتگو موبائل کان کے پاس نہ لائیں

8 Jan, 2023 | 06:58 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: دوران گفتگو ایک شخص کے کان کےپاس موبائل فون پھٹ گیا۔ 
 تفصیلات کے مطابق آج کے دور میں موبائل فون ایک اہم ضرورت بن چکا ہے، جس کے بغیر گزارا ممکن نہیں، ہم ہر وقت اسے استعمال کرتے رہتے ہیں، جہاں اس کے بہت سے فوائد ہیں وہیں بہت سے نقصانات بھی ہیں۔

گزشتہ دنوں کچھ ایسے واقعات میڈیا میں سامنے آئے کہ جس میں موبائل فون پھٹنے سے کئی صارفین شدید زخمی ہوئے،، ایسے واقعات شاذ و نادر ہی ہو تے ہیں لیکن یہ موبائل فون دھماکے کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست یو پی کے ایک گاؤں میں پیش آیا، جہاںہمانشو نامی شخص فون پر محو گفتگو تھا کہ اچانک اس کا موبائل دھماکے سے پھٹ گیا، موبائل فون پھٹنے کی وجہ سے اس شخص کا ہاتھ بری طرح جھلس گیا۔

ذرائع کے مطابق ہمانشوکا کہنا تھا کہ اس نے یہ موبائل فون صرف چار ماہ قبل اگست میں ہی خریدا ہے، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ہمانشو کا موبائل بات کرتے وقت چارجنگ پر تھا یا نہیں، کیونکہ اس طرح کے واقعات اس صورت میں ہی پیش آتے ہیں جب موبائل چارجنگ پر لگا کے استعمال کیا جائے۔

مزیدخبریں