ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرخ ندیاں، آگ کا دریا، دیکھنے والے دنگ رہ گئے

Volcano in Hawaii
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی لینڈ میں دنیا کا ایک اور بڑا آتش فشاں پھٹنے سے آگ کا دریا بہنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ہوائی کے بگ آئی لینڈ میں کیلوئی آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا، جس سے نکلنے والا لاوا ابل کر پھیلنے لگا، صرف یہی نہیں جب لاوے نے بہتے ہوئے ایک بڑی جگہ گھیر لی اور ایسا لگنے لگا کہ آگ کا دریا بہہ رہا ہے اور اس میں سرخ ندیاں نکل رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آتش فشاں پھٹنے کی وجہ سے آسمان پر دور دور تک دھوئیں کے بادل چھا گئے، جنہیں ہزاروں میل کے فاصلے سے بھی دیکھا گیا، یہ مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دسمبر میں ریاست ہوائی میں ہی دنیا کا سب سے بڑا فعال آتش فشاں پہاڑ ماؤنا لوا پھٹ پڑا تھا، جس وقت یہ آتش فشاں پہاڑ پھٹا اس وقت دور دور تک لاوا زمین پر پھیل گیا تھا جس کو دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ وہاں پہنچے تھے۔

 
 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر