(راؤ دلشاد)ایل او ایس کو گاڑیوں کی خریدوفروخت کی نئی مارکیٹ بنادیاگیا، ایل او ایس روڈ اور سمن آباد کی سڑکوں پر گاڑیوں کی خریدوفروخت معمول بن گیا، کار ڈیلر ایسوسی ایشن کا تشویش کا اظہار،گاڑیوں کے غیر قانونی کاروبار کو بند کرانے کا مطالبہ کر دیا۔
کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق سمن آباد اور لٹن روڈ پر گاڑیوں کی خریدوفروخت سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ دوسرے شہروں سے آنے والے ڈیلرز غیر قانونی طور پر کاروبار کررہے ہیں، سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی کرکے جعلی کاغذات کی حامل گاڑیوں کو فروخت کیا جاتا ہے اور شہریوں سے رقم بٹوری جاتی ہے۔ایل او ایس روڈ اور سمن آباد کی تمام شاہراہوں پر سڑک کنارے غیر قانونی طور پر گاڑیوں کی خریدوفروخت کی جارہی ہےجبکہ سرکار کو ٹیکس دینے والے کار ڈیلرز خالی ہاتھ بیٹھے ہیں۔
گاڑیوں کے خریداروں کے لئے بری خبر
8 Jan, 2023 | 06:09 PM