(ویب ڈیسک)دو مسافربسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق براعظم افریقا کے ملک سینیگال کے شہر کافرین کے قریب مرکزی شاہراہ پر اتوار کی صبح2 مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔
سینیگال میں ریسکیو آپریشن کے نگران سرکاری ادارے کے سربراہ نے بتایا کہ بسوں میں مجموعی طور پر 125 مسافر سوار تھے جن میں سے 38 موقع پر ہی ہلاک جبکہ 87 زخمی ہوئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو کافرین کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ریسکیو آپریشن کے سربراہ نے مزید بتایا کہ جائے وقوعہ سے تصادم کا شکار ہونے والی بسوں کو ہٹا کر سڑک ٹریفک کےلئے بحال کردی گئی ہے۔