ویب ڈیسک:ایئرپورٹ پر خاتون مسافر کے بیگ سے 4 فٹ لمبا سانپ برآمد ہوا، ویڈیو نے دیکھنے والوں کے ہوش اڑا دیے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس نے دیکھنے والوں کے ہوش اڑا دیے، یہ واقعہ امریکا کے ٹمپا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رونما ہوا جہاں چیکنگ کے دوران ایک خاتون کے بیگ میں سے 4 فٹ لمبا سامپ برآمد ہوا۔
ذرائع کے مطابق باقی مسافروں کی طرح خاتون کے بیگ کو جب اسکریننگ سے گزارا گیا، تو اس میں سے کسی مشکوک چیز کی موجوگی کا احساس ہوا، خاتون نے سامپ کو بہت چھپا کر رکھا تھا، لیکن جب عملے کو شک ہوا تو انہوں نے خاتون کو بیگ کھولنے کا کہا، اور جب بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے ایک 4 فٹ لمبا سامپ نکلا، جسے دیکھ کر اردگرد کے مسافروں میں کھلبلی مچ گئی۔
عملے کے سانپ کو اپنی تحویل میں لینے پر خاتون مسافر نے بتایا کہ یہ سانپ ان کا پالتو جانور اور بے ضرر ہے، وہ ہر جگہ اسے اپنے ساتھ رکھتی ہے کیوںکہ یہ سانپ انھیں جذباتی سہارا دیتا ہے۔جس پر ایئرلائن کمپنی نے کہا کہ طیارے میں جن پالتو جانوروں کو لانے کی اجازت ہے اس میں سانپ شامل نہیں۔ امریکا کے چند ہی ایئرپورٹ پر سانپ کو لے جانے کی اجازت ہے لیکن وہ بھی صرف چیک ان بیگ میں لے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ خاتون کے بیگ سے ملنے والا سانپ لاطینی امریکا میں پایا جاتا ہے اور یہ زہریلا تو نہیں ہوتا تاہم یہ اپنے شکار کو جکڑ کر مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔