دو وقت کی روٹی کیلئے پہلی شہادت میرپورخاص میں ہو گئی: شیخ رشید

8 Jan, 2023 | 03:21 PM

ویب ڈیسک:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دو وقت کی روٹی کے لیے پہلی شہادت سندھ کے شہر میرپورخاص میں ہو گئی۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا ہے کہ 76 رکنی کابینہ ایک آٹے کا تھیلہ نہیں دے سکی، اب مہنگائی مارچ کی جگہ ٹھکائی مارچ ہو سکتا ہے۔سابق وزیرِ داخلہ نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ زرِ مبادلہ کے ذخائر 4.5 ارب ڈالرز رہ گئے جو 20 روز سے کم کی امپورٹ کا نتیجہ ہیں۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ 9 ماہ کی تباہی اور ڈیفالٹ سے بچنے کا روڈ میپ چاہیے۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا ہے کہ 100 دنوں میں الیکشن شیڈول دینا ہوگا ورنہ تباہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز میرپور خاص میں سستا آٹا لینے کے دوران رش میں گر کر دم گھٹنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا تھا۔

جاں بحق ہونے والا 38 سالہ شخص 6 بچوں کا باپ تھا۔

مزیدخبریں