ویب ڈیسک: اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پرپابندی عائد کردی گئی۔
انتظامیہ کے مطابق صرف ریگولر طلبا ہی یونیفارم میں یونیورسٹی کے اندر آسکیں گے، ضروری دفتری کام کے لیے آنے والے مہمان وزیٹرکارڈ کے ساتھ یونیورسٹی میں داخل ہوں گے۔
انتظامیہ کا کہنا ہےکہ یونیورسٹی کے اندر سیاسی ٹوپیاں ، جھنڈے اور ہر قسم کے اسلحے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، یونیورسٹی میں منشیات لانے اور استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں یونیورسٹی کی قانونی کمیٹیاں سزا مقرر کریں گی، امن و مان کو برقرار رکھنےکے لیےکیمپس کے اندر پولیس کی بھاری نفر ی تعینات ہوگی۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے فیصلوں پر عمل د رآمد کے لیے ڈپٹی کمشنر پشاور اورکمانڈنٹ پولیس کوخطوط ارسال کردیے ہیں۔