مناواں میں ٹریفک وارڈن کے قتل کی لرزہ خیزواردات

8 Jan, 2022 | 10:31 PM

M .SAJID .KHAN

(اسرار)شہر میں زیادتی،چوری، ڈکیتی اور قتل جیسی لرزہ خیزوارداتوں نے شہریوں کا جینا محال بنادیا ہے، معاشرے میں جرائم پیشہ افراد کے سر پر بااثر شخصیت کا ہاتھ ہونے کی وجہ سے وہ سرعام لوگوں کا خون بہا رہے ہیں، لاہور کے علاقہ مناواں میں ایک ٹریفک وارڈن کے قتل کی لرزہ خیزواردات پیش آئی۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقہ مناواں میں نامعلوم افراد نےکی فائرنگ کرتےٹریفک وارڈن کی جان لے لی، افسوس ناک واقعہ کے فوری بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرتے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

پولیس کا کہناتھا کہ مقتول کی کاشف امین کے نام سے شناخت ہوئی،مقتول گاڑی میں بیٹھا تھا، ملزموں نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔
سی سی پی اوفیاض احمددیو نےنوٹس لیتےایس پی عیسیٰ سکھیراسےرپورٹ طلب کرلی،سی سی پی او کا کہناتھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کوٹریس کرکے گرفتار کیا جائے، پولیس اورفرانزک ٹیموں نےموقع سےشواہداکٹھےکرلئے۔

مزیدخبریں