افسوسناک خبر؛ چیئرمین سینیٹ کا چھوٹا بھائی ڈرائیور سمیت جاں بحق

8 Jan, 2022 | 09:55 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے،صادق سنجرانی کا ہنگامی طور کراچی پہنچے کا فیصلہ, سالار سنجرانی کراچی سے کوئٹہ جارہے تھے,سالار سنجرانی کی میت کراچی میں سائوتھ سٹی ہسپتال منتقل کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں سالار سنجرانی ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے، حادثہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر  آئل ٹینکر سے تصادم کے باعث پیش آیا،اس حوالے سے مزید ڈی سی لسبیلہ کا کہناتھا کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سکن کےقریب کار اور آئل ٹینکر میں ٹکر ہوئی جس میں چیئرمین سینیٹ کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔

مرکزی اطلاعات سیکرٹری پیپلزپارٹی شازیہ عطا مری کا چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا،شازیہ مری نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں ،  اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند درجات اور لواحقین کو صبر عطا کرے۔

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری کا چئیرمن سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی کے ٹریفک حادثے میں شہادت پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے کہا کہ کوئٹہ تا کراچی شاہراہ خونی شاہراہ بن چکی ہے ۔ چئیرمن سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی کی شہادت کا دکھ ہوا ۔

کوئٹہ کےوزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بھی چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق  ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نےچئیرمین سینٹ کو ٹیلیفون پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔حادثے کی خبر سن کر انتہائی دکھ پہنچا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرماۓ اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر ہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔

مزیدخبریں