ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قانون کے رکھوالوں ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے

LBA Election
کیپشن: Aireal Firing by lawyers
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)قانون کے رکھوالوں نے ہی قانون کو ہاتھ میں لے لیا،لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے حامیوں کی ہوائی فائرنگ،پورا علاقہ گولیوں کی ترتراہٹ سے گونج اٹھا، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔
 لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں حامد خان گروپ کی جیت اور راؤ سمیع صدر منتخب ہوگئے، کامیابی کے بعد منتخب نمائندوں کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ کر کے جشن منایا۔

وکلا جدید اسلحے کے ساتھ وقفے وقفے سے اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے مگر پولیس خاموش تماشائی بن کر تماشہ دیکھتے دکھائی دی۔ پولیس کی جانب سے ایوان عدل کے باہر فائرنگ کرنے والے کسی بھی شخص کو گرفتار نہ کیا جاسکا، وکلا کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے ایک گھنٹے تک جاری رہا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer