ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ مری، انتقال کرنیوالے لاہور کے رہائشی کی آخری ویڈیو

Late Iqbal with Friends
کیپشن: Late Iqbal with Friends
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور کے معروف اشرف اور ظفر اقبال کو مری کی سیر راس نہ آئی۔ دوستوں کے ہمراہ سیر کو گئے، لیکن واپس نہ آ سکے۔

معروف اشرف اور ظفر اقبال پیکو روڈ کے رہائشی تھے۔ جمعرات کی رات دوستوں کے ہمراہ مری کی سیر کو گئے تھے، دونوں افراد سانحہ مری کا شکار ہوگئے۔ گھر میں جاں بحق ہونے کی اطلاع سنتے ہی کہرام برپا ہو گیا۔ اہل خانہ نعشوں کو لینے کے لئے مری روانہ ہو گئے۔

ظفر اقبال کے 19 سالہ صاحبزادے کا کہنا ہے کہ وہ گھر کے واحد کفیل تھے، آخری کال پر بتایا کہ رہنے کے لئے کمرے نہیں مل رہے، رات گاڑی میں ہی گزار رہے ہیں۔  

واضح رہے اس افسوسناک واقعہ میں لاہور کے رہائشیوں سمیت 21 سیاح زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، مری میں ابھی تک تیز برفباری جاری ہے جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہنگامی بنیادوں پر سول آرمڈ فورسز کو مدد کے لئے طلب کرلیا ہے اور سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔

پاک فوج کے جوان سول انتظامیہ کے ساتھ ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں۔ اے پی ایس اور آرمی سکول آف لاجسٹک کلڈانہ میں ریسکیو مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ لوگوں کو پکا ہوا کھانا، پی او ایل فراہم کیا جا رہا ہے اور تمام کیمپوں میں ہیٹنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ مری کی بھاری مشینری، آرمی انجینئرز ڈویژن اور ایف ڈبلیو او ریلیف آپریشن میں شامل ہیں اور متاثرین کی مدد کے لیے بغیر کسی وقفے کے کام کر رہے ہیں۔