ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک نامعلوم خاتون کے ساتھ تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین تشویش میں مبتلا ہوگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے تصویر سوشل میڈٖیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پرایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک نامعلوم خاتون کپتان بابر اعظم کے ساتھ کھڑی ہوئی ہیں جبکہ اگلی تصویر میں خاتون کو بابر اعظم کے کوٹ کا بٹن لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔یہ تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے سوالیہ اور حیران کُن تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ایک صارف نے کہا کہ ’یہ تصاویر دیکھ کر پاکستانی لڑکیوں کے دل ٹوٹ گئے۔‘ دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’اب عوام بابر اعظم اور اس خاتون کے پیچھے پڑ جائیں گے۔ کچھ صارفین نے بابر اعظم کا مذاق بنایا تو وہیں زیادہ تر صارفین نے تصاویر کے پیچھے کی اصلی کہانی بیان کی۔
واضح رہے کہ یہ خاتون دبئی کی میک اپ آرٹسٹ ہیں، یہ شادی شدہ ہیں اور ان کے بچے بھی ہیں۔‘’یہ بابر اعظم کے ساتھ کام کرچکی ہیں اور یہ تصاویر بھی اُسی دوران لی گئی تھیں جوکہ خاتون نے اپنے انسٹاگرام پر بھی 6 ہفتے قبل شیئر کی تھیں۔