ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں پہلی کامیاب نیومونیکٹومی سرجری، افغان شہری کی جان بچا لی گئی

Afghan Patient surgery in Lahore
کیپشن: Afghan Patient
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سروسز ہسپتال میں پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا افغان شہری کی کامیاب سرجری، پروفیسر ڈاکٹر شعیب نبی نے مریض کا علاج کیا۔ نیومونیکٹومی سرجری کے ذریعے مریض کا ناکارہ پھپھڑا نکال دیا جاتا ہے۔

سروسز ہسپتال کے ماہر سرجنز کی بدولت افغان شہری کو نئی زندگی مل گئی۔ تھیراسک سرجری ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر شعیب نبی نے پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا افغان شہری کی کامیاب سرجری کی۔ طبی اصطلاح میں اس سرجری کو نیومونیکٹومی کہا جاتا ہے۔ سرجری کے ذریعے مریض کا ناکارہ پھیپھڑا نکال دیا جاتا ہے۔ متاثرہ فرد ایک پھیپھڑے کے ذریعے بھی معمول کی زندگی گزار سکتا ہے۔

افغان شہری نور احمد کا تعلق مزار شریف سے ہے۔ اس کے رشتہ داروں نے معالجین اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

طبی ماہرین کے مطابق پھیپھڑے کا مرض پیچیدہ ہو جائے تو نیومونیکٹومی سرجری ناگزیر ہو جاتی ہے، انسان ایک پھیپھڑے سے بھی نارمل زندگی گزار سکتا ہے۔