مالکن کا گھریلو ملازمہ پر تشدد، گرم چمٹے سے جسم داغتی رہی

8 Jan, 2022 | 04:06 PM

Arslan Sheikh

فہد علی: اقبال ٹاؤن کی علاقے رچنا بلاک میں مالکن کا دو کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد، پولیس نے مقدمہ درج کر کے متاثرہ بچیوں کو والدین کے حوالے کردیا۔
 تفصیلات کے مطابق رچنا بلاک اقبال ٹاؤن کی علاقے میں گھر کی مالکن علینا نے دو گھریلو ملازموں پر تشدد کیا۔ پولیس نے دونوں کم سن گھریلو ملازمہ بچیوں کو بازیاب کروا کر والدہ کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچیوں کی والدہ ثمینہ بی بی کی مدعیت میں گھر کی مالکن علینا کی خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق علینا نے گھریلو ملازمہ 13 سالہ فاطمہ اور دس سالہ ثوبیہ پر تشدد کیا، مالکن نے گھریلو ملازمہ ثوبیہ کے ہاتھوں پر گرم چمٹے لگائے جبکہ ملزمہ علینا نے ملازمہ فاطمہ پر چھڑیوں سے تشدد کیا۔

پولیس نے گھر کی مالکن علینا کی خلاف مقدمہ تو درج کر لیا مگر تاحال گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی ہے۔ اپس پی اقبال ٹاؤن رضا تنویر کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں