ویب ڈیسک : مری میں برف باری کے باعث ہونے والی اموات کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 4 لاہور کے شہری تھے۔
زاہد ولد ظہور عمر 27 سال کمال آباد کیری بولان
اشفاق ولد یونس عمر 31 سال گوجرانوالہ کار نمبر LEA-9312۔
معروف ولد اشرف عمر 31 لاہور، کار نمبر LEA-9312۔
نامعلوم مرد عمر 30 لاہور کار LEA-9312۔
نوید اقبال ولد مراقب اے ایس آئی اسلام آباد پولیس عمر 49 کار نمبر 483
مسز نوید اقبال عمر 43 کار نمبر 483
چار بیٹیاں دو بیٹے نوید اقبال نام نہیں معلوم
اسد ولد زمان شاہ عمر 22 ، مردان کار نمبر VXR-NG-424
محمد بلال ولد غفار عمر 21 مردان کار نمبر VXR-NG-424
محمد بلال حسین ولد سید غوس خان عمر 24 کراچی, کار نمبر VXR-424
محمد شہزاد ولد اسماعیل عمر 46 راولپنڈی
مسز شہزاد عمر 35 اور انکے دو بچے
دوسری طرف ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مری سے ٹریفک میں پھنسی 23 ہزار سے زائد گاڑیاں نکالی جا چکی ہیں تاہم اب بھی سینکڑوں گاڑیاں ٹریفک میں پھنسی ہیں۔ ٹریفک میں پھنسے شہریوں کو گرم کپڑے اور کھانے مہیا کئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق درختوں کے گرنے اور شدید برفباری کی وجہ سے برف ہٹانے میں مشکلات درپیش ہو رہی ہیں مری میں تین سے چار فٹ برفباری ہو چکی ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی، اسسٹنٹ کمشنر مری اور کوٹلی ستیاں، پولیس افسران سمیت رات سے فیلڈ میں موجود ہیں، ترجمان ضلعی انتظامیہ راولپنڈ ی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ تفصیلات کیلئے ڈی سی آفس سے کنٹرول روم سے 0519292963 اور 03005540819 پر رابطہ کریں۔