مری میں سیاحوں کی ہلاکتیں کس وجہ سے ہوئیں؟ ماہرین نے بتادیا

8 Jan, 2022 | 01:48 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42: ماہرین کے مطابق   مری میں برف کے طوفان سے گاڑیوں میں ہلاکتیں  ہائپو تھرمیا سے ہوئیں۔

 ماہرین کے مطابق انسانی جسم کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے آ جائے تو اسے ہائپو تھرمیا کہتے ہیں، ہائپوتھرمیا کی کیفیت انتہائی ٹھنڈی جگہ پر زیادہ دیر رکنے یا ٹھنڈے یخ پانی میں تیرنے سے پیدا ہوتا ہے۔

ہائپوتھرمیا سے انسان کو دل کا دورہ اور گردے بھی فیل ہو سکتے ہیں،ہائپو تھرمیا میں آکسیجن کی مقدار کم ہونے سے انسان موت کی آغوش میں چلا جاتا ہے۔ اب تک  ہائپو تھرمیا  کے باعث مری میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔

ہائپو تھرمیا کی علامات:
 کپکپاہٹ
ہکلانا
سانس میں تنگی کی شکایت
نبض ڈوبنا شروع ہوجاتی ہے
بات سمجھنے، کرنے میں دشواری
شدید کمزوری کے باعث نیند کا حملہ 
یاداشت کا ختم ہوجانا
بے ہوشی 
جلد کا سرخ چمکدار رنگ ہوجانا( بچوں کی جلد انتہائی ٹھنڈی ہوجاتی ہے)
ہائپو تھرمیا کاحملہ:

 انسانی جسم کا نارمل درجہ حرارت 98.6 سنٹی گریڈ ہے اور جسم کادرجہ حرارت 95 سنٹی گریڈ تک گرجائے تو ہائپو تھرمیا کا حملہ شروع ہوجاتا ہے شدید صورت میں جسم کا درجہ حرارت 82 درجے سنیٹی گریڈ یا اس سےبھی کم ہوسکتاہے۔
 جو پہلے دل اور پھیپھڑوں پر اثر انداز ہوتا ہے اگر فوری مدد نہ ملے تو ہمارا مدافعتی نظام دل اور پھیپھڑوں  کو خون کی سپلائی عارضی طور پر بند کردیتا ہے اور خون کا بہاؤ دماغ کی طرف منتقل ہوجاتا ہے ۔ درجہ حرار ت بہتر نہ ہو تو دماغ پھیپھڑے اور دل فیل ہوجاتے ہیں اور انسان موت کا شکار ہوجاتا ہے۔

مزیدخبریں