گاڑیوں کی ٹرانسفر اور رجسٹریشن سے متعلق اچھی خبر

8 Jan, 2022 | 01:16 PM

Arslan Sheikh

علی ساہی: محکمہ ایکسائز میں گاڑیوں کی ٹرانسفر اور رجسٹریشن کے لئے بائیو میٹرک مشینیں نصب کردی گئیں۔ شہر کے تمام دفاتر میں 60 سے زائد  مشینیں نصب کی گئی ہیں۔

محکمہ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ شہری گاڑی کی ٹرانسفر اور رجسٹریشن کےلئے نادرا سہولت مراکز سے بھی بائیو میٹرک تصدیق کرواسکیں گے۔ ایک بائیو میٹرک ویری فیکیشن کے 120 روپے وصول کئے جائیں گے جبکہ ایک ماہ تک میعاد ہوگی۔
دوسری جانب آخری روز کی وجہ سے دفاتر میں شہریوں کا رش دیکھا گیا جس کی وجہ سے محکمہ ایکسائز کا دفتر  30 منٹ پہلے ہی بند ہوگیا۔ ہزاروں شہریوں کی گاڑیاں ٹرانسفر نہ ہوسکیں، شہریوں نے ایک ہفتے مزید تاخیر سے شروع کرنے کی درخواست کردی۔
 10 جنوری سے لاہورسمیت پنجاب بھر میں بائیو میٹرک کا آغاز کیا جائے گا، شہرکےتمام دفاتر میں 60سے زائد جبکہ پنجاب بھر میں 150بائیومیٹرک مشینیں نصب کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں