بدقسمت اے ایس آئی نوید ، فیملی کےسات افراد کے ہمراہ جاں بحق

8 Jan, 2022 | 12:57 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: مری میں جاں بحق ہونےوالوں میں ایک ہی خاندان کےسات افراد بھی شامل ہیں، اسلام آباد پولیس کا اے ایس آئی نوید فیملی سمیت جاں بحق ہوا.

ملکہ کوہسار مری میں شدید برفباری سردی میں ٹھٹھر کر 19 سیاح دم توڑ گئے،  اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی نوید اور ان کی فیملی کے 7افراد بھی جاں بحق ہوگئے۔  پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دے دیا اور  ریسکیو کیلئے پاک فوج کی پانچ پلاٹون طلب، رینجرز اور ایف سی کو بھی مدد کیلئے کال دے دی گئی ہے۔
اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کا اے ایس آئی نوید اقبال  بچوں سمیت برفباری دیکھنے مری گیااور یہی برفباری پورے خاندان کی گاڑی میں موت کا باعث بن گئی،  اے ایس آئی تھانہ کوہسار میں تعینات تھا گاڑی میں سات سے آٹھ افراد سوار تھےتمام افراد برف باری اور سردی میں امداد نہ ملنے پر جان کی بازی ہار گئے۔ مری گلڈنہ روڈ پر گزشتہ رات گاڑی میں ہی بچوں سمیت ان کی موت واقع ہوگئی۔

اے ایس آئی نوید اقبال کے ماموں امداد نے میڈیا سے گففگو کرتے ہوئے بتایا کہ نوید کے ہمراہ ان کی ہمشیرہ، بھانجی اور بھتیجہ بھی جاں بحق ہوئے، جن کا تعلق تلہ گنگ کے علاقے ڈھڈیال سے تھا، اے ایس کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا اپنے والد کے ہمراہ جاں بحق ہوا جبکہ نوید کی بیوہ اسلام آباد میں واقع اپنے گھر پر موجود ہے۔

مزیدخبریں