مری کا درجہ حرارت منفی ایک، تیز ہواؤں سے مزید تباہی کا خدشہ

8 Jan, 2022 | 12:43 PM

 ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں کل تک برفباری کا امکان ہے۔ مری کا درجہ حرارت منفی ایک ہوچکا ہے جبکہ میں دو سے تین دن کے دوران درجہ حرارت مزید گر سکتا ہے 

 محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق ابھی تک مری میں 32 انچ برفباری اور 63 انچ بارش ہوچکی ہے۔10 جنوری کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک سے باہر نکل جائے گا جس کے بعد صورت حال بہتر ہوناشروع ہوجائے گی۔

 مری اور گلیات میں شدید برف باری اور 50 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں متوقع ہیں جن سے درختوں پر برف جمع ہونے اور ان کے گرنے کا خدشہ ہے۔ انتظامیہ نے اپیل کی  ہے تیز ہواؤں کے دوران لوگ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور جو کھلے مقامات پر ہیں وہ جلد ازجلد پنا ہ لیں۔

مزیدخبریں