(سٹی 42) مری برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگیا،سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں برف میں دب گئیں، گاڑیوں میں سوار 19 کے قریب سیاح جاں بحق ہوگئے، حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی سے مری جانے والے تمام راستے بند کردیئے۔
Please don't plan to visit snow falling areas especially Muree till situation get normal ????#Murree #Tourism #Visit #Lahore #Karachi #Murreehotel #Northernareas #Pakistan pic.twitter.com/QLsnqyWo4M
— Kassim (@kassimnex) January 8, 2022
ملک کے سیاحتی مقام مری میں برفانی طوفان کے باعث ہزاروں گاڑیاں سڑکوں پر پھنسی ہوئی ہیں، جس میں خواتین اور بچے بھی سوار ہیں، مری اور اطراف میں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، کل رات بڑی تعداد میں لوگوں نے خون جما دینے والے موسم میں کھلے آسمان تلے گزاری۔
Muree now pic.twitter.com/91Mpgsz26u
— Saif Awan (@saifullahawan40) January 8, 2022
لوگوں کے پاس کھانے پینے کا سامان بھی ختم ہوگیا، شدید سردی کے باعث گاڑیوں میں بیٹھے 19 افراد جاں بحق ہوگئے،حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی سے مری جانے والے تمام راستے بند کردیئے،سیاحوں کو مری اور گلیات میں داخلے سے روکنے کے لیے پولیس چیک پوسٹیں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔
What a wonderful service these Men and women in uniform are doing during the extreme weather and extraordinary traffic enroute to Muree. @NHMPofficial @ICT_Police @DCRawalpindi #Snowfall #muree pic.twitter.com/ws7PXorcW6
— Shahid Ajmal Malik (@shahid_ajmal) January 7, 2022
سیاحوں نے گاڑیاں اپنی سڑک پر ہی چھوڑ دیں اور خود پیدل واپس آرہے ہیں، روالپنڈی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ہیوی مشینری سے برف کی کٹائی کی جاری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے مری میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، سیاحوں کو ضروری امدادی اشیاء بھی فراہم کی جائیں اور سیاحوں کو ہر ممکنہ طریقے سے ریلیف دیا جائے۔
This’s the situation of Muree right now. My siblings stucked since yesterday. Jammed roads ,fully booked hotels- Please it’s a highly request to all stop going there especially in this weather,Don’t make lives of people difficult who lived there! pic.twitter.com/uiSQShwu2W
— Samaa (@_notsamaTV) January 8, 2022
مری، گلیات اور آزاد کشمیر میں برفانی طوفان کے بعد محکمہ موسمیات نے 50 سے 90 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے، انتظامیہ نے کسی بھی صورتحال سے بچنے کے لیے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موجودہ صورتحال میں مری کا رخ نہ کریں۔