اکمل سومرو : ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت تین کیٹیگریز میں غیر ملکی سکالر شپ کی ڈیڈ لائن جاری، امیدواروں کو 18 جنوری تک آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ پی ایچ ڈی ڈگری کیلئے کامن ویلتھ سکالر شپ، ہنگری سے پی ایچ ڈی اور چین سے پی ایچ ڈی کی تعلیم سکالر شپ پر حاصل کرنے کیلئے امیدوار 18 جنوری تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
مذکورہ تینوں کیٹیگریز کیلئے امیدواروں کو الگ الگ درخواستیں جمع کرانا ہوں گی، غیر ملکی یونیورسٹیز سے پی ایچ ڈی اور ماسٹرز کی سطح پر سکالر شپ کے تینوں پروگرامز کی ڈیڈ لائن رواں مہینے ختم ہو جائے گی۔ایچ ای سی نے اپنی ویب سائٹ پر سکالر شپ کی اہلیت اور طریقہ کار سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔