ڈگریوں کی تصدیق التواء کا شکار

8 Jan, 2021 | 08:00 PM

Raja Sheroz Azhar

اکمل سومرو : ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ای سروس پورٹل پر طلبہ کے آئی ڈیز بلاک ہونے کا انکشاف، ای سروس پورٹل میں فنی خرابی کے باعث طلبہ کی ڈگریوں کی تصدیق التواء کا شکار ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی کے ای سروس پورٹل پر ہزاروں طلبہ کو رجسٹریشن کے مسائل کا سامنا ہے، نئے پورٹل پر پہلے سے رجسٹرڈ طلبہ کے اکاؤنٹس کی تصدیق مسترد کر دی جاتی ہے۔ ڈگریوں کی تصدیق کیلئے نئے پورٹل پر طلبہ کی نئی رجسٹریشن کے کیسز بھی التواء کا شکار ہیں۔ ایچ ای سی نے نئے پورٹل پر طلبہ کے پرانے آئی ڈی، پاسورڈ کو قبول کرنے کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 24 دسمبر کو ڈگریوں کی تصدیق کیلئے ای سروس نامی نیا پورٹل قائم کیا تھا،یہ پورٹل ایک ہفتہ گزرنے کے بعد ہی فنی خرابی کا شکار ہوگیا ہے۔ امیدواروں کی جانب سے ایچ ای سی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پورٹل کہ فنی خرابی کو فوری طور دور کیا جائے، تاکہ انھیں اپنی ڈگریوں کی تصدیق کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کرانے میں آسانی ہو۔

مزیدخبریں