خان شہزاد : صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونا 550روپے فی تولہ سستا ہوگیا،سونے کے زیورات کی شوقین خواتین اور جیولرز نے سونا سستا ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جیولرز کہتے ہیں سونا سستا ہونے سے اسکی تجارت بہتر ہوگی.
تفصیلات کے مطابق شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 550 روپے فی تولہ کمی دیکھی گئی۔خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 14ہزار 500 روپے رہی،بائیس قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 4ہزار 958روپے میں فروخت ہوا۔اسی طرح 21 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ ہزار 187 روپے ریکارڈ کی گئی۔سونے کے صارفین نے قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ 550روپے کمی ناکافی ہے سونا مزید سستا ہونا چاہئے۔