ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ آصف کیلئے نئی مشکل، بےنامی پارٹنر کا سراغ لگ گیا

خواجہ آصف کیلئے نئی مشکل، بےنامی پارٹنر کا سراغ لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) خواجہ آصف کیس میں نیب کا بڑا بریک تھرو، نیب نے بےنامی دار ملازم ڈھونڈنے کا دعویٰ کردیا۔

خواجہ آصف نے اپنے ملازم طارق میر کو اپنی کمپنی کا 50 فیصد کا مالک بنا رکھا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق خواجہ آصف نے اپنے ملازم طارق میر کے نام پر 2009 میں کمپنی رجسٹرڈ کروائی۔ کمپنی کے بقیہ 50 فیصد شئیرز مسرت خواجہ کے نام پر ہیں۔ نیب زرائع کے مطابق ایم ایس طارق میر کے اکاؤنٹ میں 9 سالوں میں کروڑوں روپے جمع ہوئے۔

2009 سے 2018 تک کمپنی میں 50 کروڑ 70 لاکھ جمع ہوئے۔ یہ فرم لوکل مارکیٹ سے چاول خرید کر بیرون ممالک ایکسپورٹ کرتی تھی۔ خواجہ آصف کے ملازم طارق میر کو ان کے روبرو بیٹھا کر تفتیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق خواجہ آصف سے پوچھا جائے گا کہ اتنی بھاری رقوم کس نے اور کیوں جمع کروائیں۔ عدم تعاون کی صورت میں طارق میر کو گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔ 

واضح رہے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کو نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے کیس میں گرفتار کیا ہوا ہے۔خواجہ محمد آصف کی جانب سے مبینہ طور پر اثاثہ جات کو منی لانڈرنگ کے طور پر بنایا گیا جن کے ذرائع تاحال ثابت نہ کر پائے۔