لاوارث اور زخمی جانوروں کی پرورش کا فیصلہ

8 Jan, 2021 | 05:32 PM

Shazia Bashir

علی رامے: لاوارث اور زخمی جانوروں کی پرورش کا فیصلہ، محکمہ لائیو اسٹاک نے محکمہ لائیو سٹاک پنجاب لاوارث جانوروں کے بچاؤ کے حوالہ سے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کو مسودہ تیار کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق جانوروں کے لیے ہنگامی امداد کے حوالے سے محکمہ لائیو اسٹاک میں اجلاس ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک ڈاکٹر اقبال شاہد نےکی، اجلاس کے دوران ہنگامی صورتحال میں جانوروں کو مہیا کی جانے والی ویٹرنری سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔

 ڈائریکٹر آپریشن ریسکیو نے اجلاس میں بریفنگ دی کہ اب تک 21000 جانوروں کو بچا یا جا چکا ہے، ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک نے کہا کہ ادارہ انسدادِ بے رحمی حیوانات کو اس حوالہ سے مزید فعال بنایا جائے  اور ایمرجنسی طور پر بچائے جانے والے جانوروں کے بچاؤ، رہائش اور علاج معالجہ کے لئے حکمت عملی بنائی جائے۔

 ڈاکٹر اقبال شاہد نے کہا ہے کہ لاوارث اور زخمی جانوروں کے لئے فلاحی تنظیموں اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے ہر ممکن مدد لی جائے، جبکہ جانوروں کو ایمرجنسی حالات میں ادویات اور ٹرانسپورٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔     

مزیدخبریں