ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکے آئی لڑکی کا بےدردی سے قتل

میکے آئی لڑکی کا بےدردی سے قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرارخان) سندر کے علاقہ میں گھریلو تنازع پر سنگدل بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا ۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ۔

پولیس کے مطابق واقعہ سندر کے علاقہ رنگیل پور میں پیش آیا، جہاں 27 سالہ نازیہ اپنے میکے آئی ہوئی تھی۔ اسی دوران نازیہ کا اپنے بھائی سجاد کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہو گیا، جس پر سجاد نےمشتعل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آکر نازیہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، جبکہ ملزم فرار ہوگیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ۔

  پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران واقعہ گھریلو تنازع معلوم ہوتا ہے تاہم مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ دوسری جانب ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ ایک اورافسوس ناک واقعہ میں شوہر نے بیوی اور 2 بچوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ,انیس نے بعد میں خود کو بھی آگ لگا لی، واقعہ باٹا پور کے علاقہ کوٹ عبداللّٰہ رام پورہ میں پیش آیا، جھلسنے والوں میں 45 سالہ انیس، اس کی اہلیہ 40 سالہ نجمہ شامل 12 سالہ انعم اور 10 سالہ عمر علی بھی جھلس گئے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے، چاروں متاثرین میو ہسپتال منتقل، انیس کی حالت تشویشناک ہے۔ ایس ایچ او نعیم انور کا کہناتھا کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے،متاثرین کی فوری طور پر انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا جہاں علاج جاری ہے۔

 معاشرے میں ایسے افسوسناک واقعات رونماں ہورہے ہیں کہ دیکھنے اور سننے والے افسردہ اور ملزمان کو فوری سزا دلانے کا مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں،سماج میں جرائم کی شرخ میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے جس کی بڑی وجہ عدم برداشت اور بیروزگاری ہے، حقیقی رشتوں کا خون سفید ہوچکا ہے، لزرہ خیزواقعات میں کئی گھر اجڑ چکے ہیں، جو کہ ایک بڑا لمحہ فکریہ ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer