مہنگائی کا سونامی تباہی مچانے لگا، ایک اور بم پھٹ گیا

8 Jan, 2021 | 03:29 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(شہزاد خان ابدالی)لاہور کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان برپا۔ گھی کی قیمت میں دوسرے روز بھی 5 روپے کلو اضافہ ہوگیا۔پرچون میں درجہ اول گھی 255روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پرشہری چیخ اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا، گھی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی 5 روپے فی کلوگرام اضافہ ہوگیا،پرچون میں درجہ اول کا گھی 255روپے فی کلوگرام میں فروخت کیا جارہا ہے,بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پرشہری چیخ اٹھے,بزرگ شہری نے وزیراعظم عمران خان سے التجا کرتے کہا کہ خان صاحب بنیادی اشیائے ضروریہ تو دسترس میں رہنے دیں۔گزربسر بہت مشکل ہوگی ہے،پنشنر ہوں کیسے گزارا کروں۔کمپنیوں کو لگام ڈالیں.

ذرائع ابلاغ کے  مطابق شہر لاہور میں مہنگائی کا سونامی تباہی مچانے لگا، مختلف کمپنیوں نے درجہ اول اور دوم کے گھی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز 5روپے فی کلوگرام کا اضافہ کردیاگیا۔5روپے اضافے کے بعد درجہ اول کا گھی255روپے فی کلوگرام ہوگیا ۔ گھی کی قیمتوں میں اضافے پر شہری سیخ پا ہوگئے۔
اسی طرح درجہ دوم کا گھی بھی 5روپے اضافے کے بعد 245روپے فی کلوگرام تک پہنچ گیا۔ مہنگائی کے ستائے شہریوں نے وزیراعظم عمران خان کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کم ازکم بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو تو کنٹرول کریں۔ دو روز کے دوران گھی کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 10سے 15روپے فی کلوگرام کا اضافہ ہوا ہے۔

سٹی فورٹی ٹو سروے رپورٹ کے مطابق حکومتی نمائندوں سمیت مارکیٹ کمیٹیوں کے عہدیداروں کی غفلت لاہوریوں کو لے ڈوبی ہے، بازار میں ریٹ لسٹ نہ ہونے کی وجہ سے لاہورئیے دو دو ہاتھ لٹتے رہے، موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چھوٹے، بڑے دکاندار پھل، سبزی، چکن، انڈے اور دیگر اشیاء من مانی قیمتوں پر فروخت کرتے رہے۔

لاہوریوں نے کہا کہ آج کا سرکاری ریٹ وقت پر جاری ہی نہیں ہوا جس کی وجہ سے سمجھ ہی نہیں آئی اشیاء کے ریٹ کہاں سے چیک کیے جائیں؟دوسری جانب چھوٹے بڑے دکانداروں نے بتایا کہ وہ تو الصبح منڈی میں پوری قیمت ادا کر کے اشیاء اپنی دکانوں پر لے آئے ہیں اور اب فروخت کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں