قذافی بٹ : وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاہور ملتوی ہوگیا، وزیراعظم آئندہ ہفتے لاہور کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے آج ایک روزہ دورے پر لاہور آنا تھا تاہم سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث ان کا دورہ لاہور ملتوی ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آئندہ ہفتے لاہور کا دورہ کریں گے۔
یاد رہے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہناتھاکہ ہزارہ کمیونٹی پر بہت ظلم ہوا، قتل ہوئے ، پاکستان میں کسی اور کمونٹی پر اس طرح ظلم نہیں ہو ا اور پہلےبھی کئی دفعہ جا چکا ہوں، ان لوگوں میں خوف بھی دیکھا ہوا ہے ، اب مچھ میں کوئلہ کی کانوں پر گیارہ مزدوروں کو بڑی بے دردی سے قتل کیاگیا، یہ اس سازش کا حصہ ہے جو پچھلے مارچ سے پہلے کابینہ اور پھر عوامی بیانات میں بتا چکا ہوں کہ ہندوستان مذہبی فسادات کی سازش کررہاہے ، شیعہ اور سنی علماء کو قتل کرنااور پھر ملک کے اندر انتشار کی کیفیت پھیلاناچاہتا ہے، پاکستان کی ایجنسیوں نے چار بڑے بڑے واقعات کو روکا، پھر کراچی میں ہائی پروفائل سنی عالم کا قتل کردیاگیا اور ایک آگ بڑی مشکل سے روکی۔
انہوں نے بتایا کہ "اس کا اندازہ تھا مچھ میں جو ہوا، میں نے وزیرداخلہ کو کوئٹہ بھیجا، پھر مزید دو وزراء کو بھیجا کہ ہزارہ کمیونٹی کو بتانے کے لیے کہ یہ حکومت ان کیساتھ کھڑی ہے ، پتہ ہے خاص طور پر مجھے کہ کس طرح ان پر ظلم ہے ، یقین دہانی کرائی "۔ ان کا کہناتھاکہ لواحقین کے گھروں میں کمانےو الے مار دیئے گئے ، ان کو دھیان رکھنے کی یقین دہانی کرائی ، کل تک سب مطالبات مانے جاچکے ہیں، ان کا ایک مطالبہ یہ تھا کہ وزیراعظم آئیں تو ہم لاشوں کو دفنائیں گے ، میسج دیا کہ سب مطالبات مانے گئے تو یہ ڈیمانڈ ٹھیک نہیں، کسی بھی ملک کے وزیراعظم کو اس طرح بلیک میل نہیں کرتے، اس طرح ہوا تو ہر کوئی بلیک میل کرے گا۔