قیدیوں کی سنی گئی

8 Jan, 2021 | 02:30 PM

Arslan Sheikh

( علی ساہی ) ایمرجنسی کی صورت میں جیل میں ہی ای سی جی اورایکسرے کیا جاسکے گا۔ لاہور سمیت پنجاب کی جیلوں کے لئے رواں سال 7 ای سی جی مشنیں جبکہ 9 ایکسرے یونٹس خریدے جائیں گے۔

لاہور کی دونوں سمیت دیگر جیلوں کے قیدیوں کے لئے ای سی جی مشینیں اور ایکسرے یونٹس کی خریداری کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ رواں مالی سال میں 9 ایکسرے یونٹس اور 7 ای سی جی مشنیں خریدی جائیں گی۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے 5 کروڑ 20 لاکھ کی منظوری دے کر فنڈزجاری کردیئے گئے ہیں۔

اسی حوالے سے سامان کی خریداری رواں مالی سال مکمل کرلی جائے گی۔ اگلے مالی سال میں مزید مشینیں اور ایکسرے یونٹس خریدے جائیں گے۔ ای سی جی مشنیوں اورایکسرے سے جیلوں میں قیدیوں کا ایمرجنسی میں فائدہ ہوگا۔

جن جیلوں میں سامان موجود نہیں ان کے لئے اگلے سالوں میں خریداری مکمل کی جائے گی جبکہ میڈیکل سٹاف کی کمی پوری کرنے کے لئے مراسلہ بھجوادیا ہے۔ 

مزیدخبریں