ہوس کی ساری حدیں پار، چھوٹا بھائی زیادتی کے بعد قتل

8 Jan, 2021 | 12:31 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( سٹی  42 ) کاہنہ، 8 سالہ بچے کی لاش ملنے کا معاملہ، بچے سے زیادتی کرنے والا سگا بھائی نکلا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بڑے بھائی فیضان نے چھوٹے بھائی ارسلان کو زیادتی کے بعد قتل کردیا۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے ارسلان سے زیادتی کا انکشاف ہوگیا ہے۔ سگے بھائی فیضان نے سر میں بوتل اور اینٹ مار کرچھوٹے بھائی کو قتل کیا۔  

پولیس نے بچے کو زیادتی کے بعدقتل کرنیوالے ملزم فیضان کو گرفتار کر لیاجبکہ فیضان نے چھوٹے بھائی کو زیادتی کے بعد قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید حقائق پنجاب فرانزک کی رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔  پوسٹ مارٹم کے بعد بچے کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

ادھر  متاثرہ خاندان کے ہمسائے کا بچہ بھی 5 ماہ سے لاپتہ ہے، ہمسائے کا کہنا تھا کہ شبہ ہے کہ میرے بیٹے کو بھی اسی طرح اغوا کیا گیا ہے۔ اہلخانہ و علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔  

مزیدخبریں