ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوبز انڈسٹری کے نامور ڈریس ڈیزائنر کے ہاں بڑا ڈاکہ

شوبز انڈسٹری کے نامور ڈریس ڈیزائنر کے ہاں بڑا ڈاکہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) شوبز انڈسٹری کے نامور ڈریس ڈیزائنر بابو کی بوتیک اقبال ٹاؤن میں چوری ہو گئی۔ چور پچیس لاکھ روپے مالیت کے تیار ملبوسات لے اڑے۔

تفصیلات کے مطابق ڈریس ڈیزائنر بابو فیشن اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکاراوں کے ملبوسات تیار کرتے ہیں ان کی اقبال ٹاون میں واقع بوتیک میں چوری ہو گئی ۔چور پچیس لاکھ روپے مالیت کے تیس سے زائد ملبوسات چوری کر کے لے گئے جس کی رپورٹ بابو نے تھانہ اقبال ٹاؤن میں کروادی ہے ۔ بابو کے مطابق وہ مارکیٹ گئے تھے ۔ رات کو انہوں نے آکر بوتیک کھولی تو تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور ملبوسات چوری ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  برکی کے علا قہ میں اشعر کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر3 لاکھ 60ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، موبائل فو ن ودیگر سامان جبکہ  گلشن راوی کے علاقہ میںرزاق کے گھر میں اس کی فیملی سے3 لاکھ 20ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، چوہنگ کے علا قے میں سا جد کے گھر سے دوڈاکو  فیملی کو یرغمال بنا کر2لاکھ 80 ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لے گئے تھے۔

شہر میں لرزہ خیزوارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، خواتین، بچے اور عام شہری غیر محفوظ ہوکررہ گئے ہیں کیونکہ بااثر افراد قانون کی بھی دھجیاں اڑارہے ہیں، چوری، ڈکیتی، قتل، رہزانی، بدفعلی جیسے واقعات نے خوف وہراس پھیلاہوا ہے،جرائم کی روز نئی داستانیں  رقم ہورہی ہیں،  پولیس ایسے عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لئے سرگرم ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer