پنجاب حکومت نے کارکردگی رپورٹ جاری کردی

8 Jan, 2020 | 06:14 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) حکومت پنجاب نے اپنی کارکردگی کی سالانہ رپورٹ پیش کردی، صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے مہنگائی کے علاوہ سب اچھا قرار دے دیا، کہتے ہیں کہ مہنگائی کے علاوہ سب معاملات کنٹرول میں ہیں، مہنگائی کی ذمہ دار آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پنجاب حکومت کی 54 نکات پر مشتمل سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور حسب روایت اپنی توپوں کا رخ ماضی کی حکومتوں کی طرف رکھا، مہنگائی کا ملبہ سابقہ حکومتوں پر ڈال دیا گیا۔۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بزدار حکومت نے لانگ بوٹ اور سر پر انڈیانا جونز کی طرح ہیٹ پہن کر خالی دعوے نہیں کیے بلکہ عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے تسلیم کیا کہ بزدار حکومت نے جو کام کیے ان کی بہتر انداز میں تشہیر نہیں کی گئی۔ انہوں نے آرمی ایکٹ پر اپوزیشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزیدخبریں