ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالرز خریدنے والے ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے

ڈالرز خریدنے والے ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) ایف بی آر نے لاکھوں روپے کے ڈالرز خریدنے والے 9 ہزار880 لاہوریوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی۔

2017ء اور 2018ء کےدوران ڈالرز خریدنے والے ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے، ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہےکہ بنکوں سے رقم نکلوا کر ڈالرز خرید کر ذخیرہ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، ملک بھر میں بڑے پیمانے پر ڈالرز کی خریداری کرنے والے 24 ہزار افراد میں9 ہزار880 لاہوریے بھی شامل ہیں۔

ایف بی آر نے کارروائی کیلئے لاہور کے ریجنل ٹیکس دفاتر کو ڈالرز خریدنے والوں کی فہرستیں بھجوا دی ہیں، ذرائع کےمطابق کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کو ایک ہزار ایک سو، لارج ٹیکس پیئر یونٹ کو 780 جبکہ آر ٹی او ٹو کو 8 ہزار لاہوریوں کے نام اور ایڈریس بھجوائے گئے ہیں۔

ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس دفاتر نےڈالرز خریدنے والوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کیلئے نوٹسز بھیجنے کا عمل شروع کردیا ہے۔

ایف بی آر اس امر کا بھی جائزہ لے رہا ہے کہ خریداروں کے پاس ڈالرز کی خریداری کیلئے پیسہ کہاں سے آیا اور انہوں نےاپنے ذرائع آمدن گوشواروں میں ظاہر کر رکھے ہیں یا نہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer