(قیصر کھوکھر) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کی سب کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر بہبود آبادی راؤ ہاشم ڈوگر، وزیر محنت انصرمجید اور وزیر سپورٹس تیمور احمد خان نے شرکت کی۔
اجلاس میں صوبہ بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر صوبائی وزیر راجہ بشارت نے ہدایات دیں کہ اورنج لائن ٹرین کے آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہونے والا ہے لہٰذا اس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے، جبکہ صوبہ بھر میں اہم تنصیبات اور غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔
اجلاس میں ٹرانسپورٹر کی جانب سے 2 جنوری کی ہڑتال کے محرکات پرغور و خوض کیا گیا، صوبائی وزیر قانون نے ہدایات جاری کیں کہ نجی اور غیر مجاز گاڑیوں پر نیلی بتی کا استعمال روکنے کے لیے ٹھوس اقدام کیے جائیں۔
اجلاس میں پنجاب کے تھانوں کی کمپیوٹرائزیشن کا منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کے لیے بجٹ کے اجراء کی منظوری دی گئی۔