سٹی نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین سید افضل حسین نقوی کے بھائی کی نماز جنازہ، اہم شخصیات کی شرکت

8 Jan, 2019 | 09:33 PM

Arslan Sheikh

(علی ساہی) سٹی نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین سید افضل حسین نقوی کے بھائی سید نجم الحسین نقوی کی نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن ایچ بلاک جامع المنتظر میں ادا کی گئی، عزیز و اقارب، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نماز جنازہ میں شریک ہوئیں۔

سید نجم الحسین نقوی کی نماز جنازہ مولانا ریاض حسین نجفی کی امامت میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں چئیرمین سٹی نیوز نیٹ ورک سید افضل نقوی، قائم مقام گورنر چوہدری پرویزالہی، رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، رہنماء پیپلزپارٹی فیصل میر ، سماجی رہنماء شیخ شاہد، ایم این اے پرویزملک، علی پرویز ملک، بیرسٹر احمد پرویز، ایم پی اے چودھری شہباز، سیاسی رہنماء سہیل ضیاء بٹ، حافظ امیر علی اعوان، ایم پی اے خواجہ عمران نذیر، سابق ایم پی اے آجاسم شریف، مذہبی رہنماء آغا شاہ حسین، اسماعیل حسین نقوی، سید اکمل نقوی ، سٹی نیوزنیٹ ورک کے اسائنمنٹ ہیڈ سید زین العابدین، مارکیٹنگ ہیڈ سٹی نیوز نیٹ ورک سعادت مہدی، بلال نقوی، سینئر صحافی فرحان بخاری، ڈاکٹر عباس رضا، بریگیڈیئر ریٹائرڈ باقر، فیصل نقوی، کمیل نقوی، عمران رضا، سید اسد رضا، شکیل نقوی، آغا قاسم رضا، سبحان ترین،  باباگلا،  شیخ نوریز،  شیخ علی صادق سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔

مرحوم کی تدفین ماڈل ٹاؤن جی بلاک قبرستان میں کی گئی۔ رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ مرحوم کی رسم قل کل بروز بدھ 3 بجے ماڈل ٹاؤن جامع المنتظر میں ادا کی جائے گی۔

مزیدخبریں