ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افسروں کے چارج نہ چھوڑنے پر ایف بی آر نے نوٹس لے لیا

افسروں کے چارج نہ چھوڑنے پر ایف بی آر نے نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) ایف بی آر نے تقرروتبادلوں کے باوجود افسروں کے چارج نہ چھوڑنے کے معاملہ کا نوٹس لے لیا، تقرروتبادلوں کے احکامات پر فی الفورعملدرآمد کیلئے چیف کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں۔

ایف بی آر نے 5روز قبل گریڈ 16تا 20کے تراسی افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے تھے۔ ان لینڈ ریونیو سروس کے بیشتر افسروں نے پرانی آسامیوں سے تاحال چارج نہیں چھوڑا تھا۔

ایف بی آر نے چارج نہ چھوڑنے کے معاملہ کا نوٹس لے کر تمام افسروں کو فی الفور چارج چھوڑ کر نئی آسامیوں پر چارج سنبھالنے کی ہدایت کردی ہے۔

ایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز کو تقرروتبادلوں کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer