چیمبرآف کامرس کی کمیٹی کوٹیج انڈسٹریز کا اجلاس، کارکردگی کا جائزہ

8 Jan, 2019 | 07:09 PM

Shazia Bashir

 (توقیر اکرم) لاہورچیمبرآف کامرس کی قائمہ کمیٹی کوٹیج انڈسٹریز کا پہلا اجلاس ہوا، کوٹیج انڈسٹریزکی سالانہ کارکردگی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت کنوینئرغلام سرورہجویری نے کی، اس موقع پرمظہراقبال، سید اطہرعلی کاظمی، صبغت اللہ سلطان، محمد ایمان، عاطف انور، محمد ارشدعطاری، محمد بلال قادر، چوہدری شاہد، قاسم سرور،حسیب احمد، وقاراظہر، ندیم حسین، حیدرجاوید، محمد غلام علی ہجویری، محمد اختر، حسن عارف، ڈاکٹرسیف الرحمن نے شرکت کی۔

ڈاکٹرحمزہ، گلریزاحمد، قمرالدین، ڈاکٹرخلیل، مسعود لطیف، برکت علی، ظہیراحمد، محمد نفیس، آکاش راٹھور، اطہرعلی اورمجاہد علی سمیت کوٹیج انڈسٹریز سے متعلقہ کاروباری شخصیات نےشرکت کی۔ غلام سرورہجوہری کا کہنا تھا کہ کوٹیج انڈسٹریزکوسب سے زیادہ ایف بی آر کی جانب سےمشکلات کا سامنا ہے، ایف بی آربنا نوٹس دیئے چھاپے مارتی ہے جس سےانہیں نقصان ہوتا ہے۔

ٹیکس اورڈیوٹیزمیں اضافے نے انڈسٹری کوتباہی کے دہانے پرلا کھڑا کیا ہے کمیٹی ممبران کا کہنا تھا کہ حکومت صعنتکاروں کے لیے ٹھوس حکمت عملی قائم کرےاور ٹیکس اورڈیوٹیز میں کمی لائی جائے تاکہ انڈسٹریز کا بچایا جاسکے۔

مزیدخبریں