(فہدعلی) ہنجروال کے علاقے میں ساٹھ سالہ محمد نذیر کی لاش برآمد، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔
پولیس کے مطابق محمد نذیر کی لاش اس کے گھر سے برآمد ہوئی محمد نذیر کے لواحقین کا کہنا تھا کہ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے۔
متوفی کی جسم پر کسی قسم کے تشدد کا نشان موجود نہیں، پولیس نےلاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ محمد نذیر کی موت کے حقائق پوسٹمارٹم کے بعد ہی واضع ہوں گے۔