ہماری بھی کوئی سن لے، اساتذہ پریشان

8 Jan, 2019 | 05:16 PM

Arslan Sheikh

(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور اساتذہ کے ضلعی سطح پر تبادلے کرنے میں ناکام، ایجوکیشن اتھارٹی نے ایک اسامی پر پانچ پانچ اساتذہ کے تبادلے کردیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ لاہور میں اساتذہ کے تبادلوں میں بڑے پیمانے پر بےضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، ہزاروں اساتذہ تبادلوں کے لیے خوار ہورہے ہیں، ذرائع کے مطابق گورنمنٹ ایلمنٹری سکول بدوکی ثانی میں 9 اساتذہ کے تبادلے ہونے سے سکول خالی ہوگیا ہے۔

اسی طرح سی ڈی جی مڈل سکول جودیاں پور میں ایک سیٹ پر 5 اساتذہ کا تبادلہ کردیا گیا ہے، ایجوکیشن اتھارٹی نے ضلع کی سطح پر تبادلوں کاعمل دسمبرمیں مکمل کرنا تھا لیکن جنوری کا مہینہ شروع ہوجانے کے باوجود تبادلوں کا عمل مکمل نہ کیا جاسکا۔

دوسرے شہروں میں رہنے والے اساتذہ کا کہنا ہے کہ ایجوکیشن اتھارٹی کی نااہلی کے باعث انٹر ڈسٹرکٹ تبادلوں کاعمل بھی شروع نہیں کیا جاسکا۔

دوسری جانب سی ای او ایجوکیشن نسیم زاہد کا کہنا ہےکہ ضلعی تبادلوں کا عمل مکمل کرلیا ہے، تمام تبادلے میرٹ پر کیے ہیں، انٹر ڈسٹرکٹ تبادلوں کا آغاز آئندہ ہفتے میں کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں