(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے سیکرٹریٹ اور خود مختار اداروں میں تقرروتبادلوں پر عائد پابندی ختم کردی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سیکرٹریٹ اور خود مختار اداروں میں تقرروتبادلوں پر عائد پابندی ہٹا دی تاہم فیلڈ اسائنمنٹ پر تعینات افسران کے تقرروتبادلوں پر پابندی برقرار ہے، اس حوالے سےمحکمہ ایس اینڈجی اےڈی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔