تبدیلی سرکار پنجاب میں مالی بحران پر قابو پانے میں ناکام

8 Jan, 2019 | 09:40 AM

Sughra Afzal

(علی رامے) تبدیلی سرکار پنجاب میں مالی بحران پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی، حکومت نے شہر کے میگا پراجیکٹ اورنج لائن ٹرین کے بقایات جات کی مد میں 2 ارب کے فنڈز دبا لیے۔

حکومت اورنج لائن ٹرین منصوبے کا منظور شدہ بجٹ جاری نہیں کر رہی۔ 5 ماہ قبل منصوبے کے مختلف پیکج پر بنائے گئے پلاننگ کمیشن کے تحت 16 ارب کی خطیر رقم کا منظور ہونے والا بجٹ ایل ڈی اے کو تاحال جاری نہیں ہوسکا۔ جس پر بقایاجات کی مد میں ایل ڈی اے نے محکمہ خزانہ کو خط ارسال کیا۔

خط میں استدعا کی گئی ہے کہ انہیں بقایات جات کی رقم جاری کی جائے تاکہ وہ ادائیگیاں کرسکیں۔ محکمہ خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز کا اجراء بروقت کیا جارہا ہے لیکن مذکورہ فنڈز کی ادائیگی حکومت پنجاب کی اجازت سے مشروط ہے۔ جس کے لیے مراسلہ ایوان وزیر اعلیٰ کو لکھ دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں