(درنایاب) شہریوں کیلئے خوشخبری!! پھوٹا کی ریجنل نیٹ ورک کمیٹی لاہور ڈویژن نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر لاہور کو جگر کی پیوندکاری کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی ریجنل نیٹ ورک کمیٹی لاہور ڈویژن نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر لاہور کو جگر کی پیوند کاری کی اجازت دیدی۔2 روز قبل ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے پی کے ایل آئی کا دورہ کیا تھا اور تمام اسٹینڈرڈز کو چیک کیا تھا۔اے سی جی انعم زاہد کی سربراہی میں میڈیسن، پتھالوجی، ہیماٹالوجی، انستھیسزیا، ہیپا ٹالوجی، ہسٹوپتھالوجی کے سپشلسٹس نے اطمینان کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ریجنل کمیٹی کمشنر لاہور ڈویژن کی چیئر پرسن شپ میں 5 رکنی کمیٹی پیوندکاری کی رجسٹریشن کی منظوری دیتی ہے۔