(دعامرزا):ایس پی سول لائن صفدر رضا کاظمی کی صدرالخدمت گروپ ہال روڈ بابر محمود سمیت دیگر تاجروں کیساتھ کارنر میٹنگ، سکیورٹی کے پیش نظر ایک اے ایس آئی اور دو کانسٹیبل مزید بڑھانے کی منظوری دے دی۔
صدر الخدمت گروپ ہال روڈ بابر محمود کی جانب سے صفدر رضا کاظمی کو ایس پی سول لائن تعینات ہونے پر ظہرانہ دیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی دستگیر احمد ، ایس ایچ او قلعہ گجر سنگ تنویر پہلوان سمیت تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایس پی سول لائن نے سکیورٹی کے پیش نظر مارکیٹ میں ایک اے ایس آئی اور دو مزید کانسٹیبل بڑھانے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ امن برقرار رکھنے کے لئے تاجر برادری کیساتھ تعاون ضروری ہے۔
مزید دیکھئے: