ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلامت پورہ ڈسپنسری کو10بستروں کا گائنی ہسپتال بنانےکیلئے پی سی ون تیار

سلامت پورہ ڈسپنسری کو10بستروں کا گائنی ہسپتال بنانےکیلئے پی سی ون تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (آصف جعفری): سلامت پورہ ڈسپنسری کو دس بستروں کے گائنی ہسپتال بنانے کے لیے پی سی ون تیار کر لی گئی، دس کروڑ پچاس لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

سلامت پورپ شمالی لاہور کا گنجان آباد علاقہ ہے، یہاں پر ڈسپنسری کو اپ گریڈ کرکے دس بستروں کا گائنی ہسپتال بنانے کے لیے پی سی ون تیار کرلیا گیا ہے۔ پی سی ون دس کروڑ پچاس لاکھ کے قریب بنایا گیا ہے جس میں مشینری کے لیے دو کروڑ تیس لاکھ اور تنخواہ کے لیے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ کیپیٹل کاسٹ کی مد میں چھ کروڑ تیس لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

پی سی ون بنا کر منظوری کے لیے بھیج دیا گیا ہے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے فنڈز کی منظوری کیلئے درخواست بھی دے دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور اور سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کی منظوری کے بعد فنڈز منتقل کردیے جائیں گے اور اسکے بعد تعمیر کا عمل شروع کیا جائے گا۔

مزید دیکھئے: