عرفان ملک: ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دن بھر شہر کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کی۔ اٹھارہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈولفن وپی آر یو نے سنیپ چیکنگ و پٹرولنگ کے دورن ڈکیتی، راہزنی، آتش بازی ،نوسر بازی اور گن پوائنٹ پر رقم چھیننے والے ملزمان سمیت ون ویلنگ و منشیات فروشی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ، منشیات چوری شدہ کاراور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈولفن نے موبائل سنیچر سمیت 3ون ویلرز کے خلاف قانونی کارروائی کی۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں ریکارڈ یافتہ ملزمان بھی شامل ہیں۔
ڈولفن اور پی آر یو نے گرفتار ملزمان کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرا دیے ہیں۔ ایس پی مجاہد و ڈولفن نے کہاہے کہ ڈولفن سکواڈ کا جرائم کی روک تھام میں کردارانتہائی اہم ہے۔