ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فاٹا اصطلاحات میں تاخیر،جماعت اسلامی کا لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج

فاٹا اصطلاحات میں تاخیر،جماعت اسلامی کا لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سالک نواز):جماعت اسلامی لاہور کی جانب سے فاٹا اصطلاحات میں تاخیر ہونے کے خلاف لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ رہنماء لیاقت بلوچ ،ذکر اللہ مجاہد ،سیف الرحمن اور ارشد خان سمیت جماعت اسلامی فاٹا کے رہنماوں نے شرکت کی۔

مظاہرے میں جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ ،ذکر اللہ مجاہد ،سیف الرحمن اور ارشد خان سمیت جماعت اسلامی فاٹا کے رہنماوں نے شرکت کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ارشد خانُ نےکہا کہ فاٹا کو کے پی کے میں زم کیا جائے۔ فاٹا کو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کےدائرہ کار میں لایا جائے۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ فاٹا کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں۔

حکمران فاٹا کی عوام کو اُن کا حق دینے کے لیے تیار نہیں۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور فاٹا کو جلد از جلد کے پی کے میں زم کرنے کا اعلان کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فاٹا کی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہیں اُن کا حق دلوانے کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔

مزید دیکھئے: