سانحہ ماڈل ٹاؤن، طاہرالقادری استعفے نہ آنے پر دما دم مست قلندر کو تیار

8 Jan, 2018 | 09:04 PM

 ( قذافی بٹ):آل پارٹیز کانفرنس سٹیئرنگ کمیٹی کا بڑا اعلان، طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ اب استعفے مانگیں گے نہیں، دباؤ کےساتھ لیں گے۔ سترہ جنوری سے ملک گیر احتجاجی تحریک چلے گی، پہلا جلسہ لاہور میں ہوگا، عمران اور زرداری سمیت تمام قائدین کو دعوت دیدی ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ڈیڈلائن ختم ہوگئی اور مطالبات پورےنہیں ہوئے، اب استعفے مانگیں گے نہیں، دباؤ کےساتھ لیں گے، ظلم کوتحفظ دینے والی لیگی حکومت کا خاتمہ ہوگا، طاہرالقادری نے ن لیگ کی حکومت کےخاتمے تک تحریک جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ سانحہ میں معصوم لوگوں کو قتل کرنےوالےشہبازشریف،نوازشریف اور راناثناءاللہ ہیں۔عوامی تحریک کے سربراہ نے سترہ جنوری کے جلسے میں آصف زرداری ،عمران خان ، سراج الحق، چوہدری برادران ، مصطفی کمال سمیت اے پی سی میں شامل تمام جماعتوں کی لیڈر شپ کو شرکت کی دعوت دی ہے۔

علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا حکمرانوں نےعقیدہ ختم نبوت پرڈاکہ ڈالا، سازش کرنے والوں کے چہروں سے پر دے بھی اُٹھیں گے، طاہرالقادری نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کیلئےجوبھی قدم اُٹھائےگا، ہم اسکا ساتھ دینگے.

مزید دیکھئے:

مزیدخبریں