لیسکو: سب ڈویژنل آفیسرز کے تقروتبادلہ، نوٹیفکیشن جاری

8 Jan, 2018 | 08:13 PM

شاہد ندیم: لیسکومیں متعدد سب ڈویژنل آفیسرز کے تقروتبادلوں کے احکامات جاری، حافظ ضرار کو نشتر کالونی سے تبدیل کر کے شادباغ سب ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیسکومیں متعدد سب ڈویژنل آفیسرز کے تقروتبادلہ کردئیے گئے، لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی نے تبادلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ حافظ ضرار کو نشتر کالونی سب ڈویژن سے تبدیل کر کے ایس ڈی او شاد باغ سب ڈویژن لگا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ابراہیم مفتی کو شادباغ سب ڈویژن سے تبدیل کر کے جوہر ٹاؤن سب ڈویژن،لائن سپرنٹنڈنٹ طارق بیگ کو ایس ڈی او برکی سب ڈویژن جبکہ محمد جنید اقبال کو رائل پارک سے نشتر کالونی سب ڈویژن لگا دیا گیا، تقرری کے منتظر محمد وقاص کو ایس ڈی او شاہدرہ لگا دیا گیا۔

مزیدخبریں