ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب کا سپیشل اسسٹنٹ ہائر ایجوکیشن زعیم قادری کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

نیب کا سپیشل اسسٹنٹ ہائر ایجوکیشن زعیم قادری کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ
کیپشن: City 42-Zaeem qadri
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ): پنجاب سمال انڈسٹریل کو آپریٹیو ایمپلائز ہائوسنگ سوسائٹی میں قبضے۔ نیب نے زعیم حسین قادری کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا۔ڈی جی نیب لاہور کو شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیتے دو ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ر جاوید اقبال نے سپیشل اسسٹنٹ برائے ہائر ایجوکیشن پنجاب سید زعیم قادری کے خلاف پنجاب سمال انڈسریل کوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی سے مبینہ طور پر غیر قانونی فوائد لینے اور سوسائٹی کی انتظامیہ کی مدد سے مبینہ طور پر سوسائٹی کی زمین پر قبضہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور کو شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیتے دو ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔